ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : گاوں میں دہشت پھیلانے والا چیتا ہوگیا پنجرے میں قید

اڈپی : گاوں میں دہشت پھیلانے والا چیتا ہوگیا پنجرے میں قید

Fri, 23 Jul 2021 20:59:01    S.O. News Service

اڈپی،23؍ جولائی (ایس او نیوز) گزشتہ ایک مہینے سے پیرننکیلا گاوں میں دہشت پھیلانے والے چیتے کو محکمہ جنگلات کے افسران نے بالآخر پنجرے میں قید کرلیا ۔
    
کہا جاتا ہے کہ پچھلے ایک مہینہ سے اس علاقے میں گھروں کے آس پاس اکثر چیتا گھومتا نظر آتا تھا جس کے بعد لوگ گھروں سے باہر جانے میں خوف محسوس کر رہے تھے ۔ تقریباً 20 دن پہلے محکمہ جنگلات کے افسران نے چیتے کو پھانسنے کے لئے اشوک نائیک کے فارم میں ایک پنجرہ لگا دیا تھا ۔ آج 23  جولائی کو بالآخر چیتا اس پنجرے میں پھنس گیا، جس سے عوام نے راحت کی سانس لی ہے ۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ  پچھلے کچھ برسوں سے اس علاقے میں اکثر چیتے گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں جس سے عوام کے اندر خوف و ہراس پھیل جاتا ہے ۔ یہ تیسرا چیتا ہے جو اس جگہ سے پکڑا گیا ہے ۔


Share: